اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبا ز گل کا کہناہے کہ اگر لیاقت جتوئی نے اپنے الزامات کے حوالے سے ثبوت نہ دئیے تو پارٹی ان کے خلاف ایکشن لے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’لیاقت جتوئی صاحب نے آج سینیٹ کی ٹکٹ کے بارے ایک بیہودہ الزام لگایا۔ اب یا تو یہ یہ اپنے دعوے کا ثبوت دیں اور اگر نہ دے سکے تو پارٹی ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔ سیف اللہ ابڑو ان پر ہتک عزت کا کیس کریں گے۔ جتوئی صاحب خود نیب زدہ ہیں اور وہ خواہ مخواہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں‘۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ دینے کے لیے پارٹی پر 35 کروڑ روپے لینے کا الزام لگایا ہے'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ