20 پولنگ سٹیشنز پر نہیں ، پورے حلقے میں نئے الیکشن کا اعلان کریں' راناثناءاللہ نے بڑا مطالبہ کیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

 پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہناہے کہ ڈسکہ کے این اے 75 کے20 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ نہیں، اگر الیکشن ہی کرانا ہے تو پورے حلقے میں کرائیں، ہم کسی اور ادارے کے نہیں ، انصاف پر مبنی فیصلے کو ہی قبول کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان کے این اے 75 میں 20 حلقوں پر ری پولنگ کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےرانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ  20پولنگ سٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسران کو کس نے اٹھایا، بتایا جائے؟ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ الیکشن میں عوام کاووٹ چوری کریں،عملےکواغواکریں، کیایہ چھوٹاجرم ہے؟ ڈسکہ میں سارادن پولنگ سٹیشنوں کےباہرہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث پانچ گھنٹے پولنگ بند رہی ۔ رانا ثناءاللہ کا کہناہے کہ چو ر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں،  الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرے اور ان کو مثال بنائے تاکہ کوئی آئندہ کوئی ایسا کام نہ کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسرکے دفتر گیا تھا اور ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے اختیارات استعمال کریں'۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے، این اے 75 میں اپنے امیداوار اسجد ملہی کو ہدایت کی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کو درخواست دیں کہ جو متنازعہ 20 پولنگ سٹیشنز ہیں ان پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔  
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ