اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی آئندہ حکمت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں کل (جمعرات) کو پی ڈی ایم کے ہونےوالے سربراہی اجلاس کے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ واضح رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانافضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور انہوں نے لانگ مارچ، دھرنے، استعفوں پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ