26 ویں ترمیم دراصل فرینڈز آف عمران خان کیلئے پیکج ہے، احسن اقبال کا کہنا،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

 مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ترمیم دراصل فرینڈز آف عمران خان کیلئے پیکج ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا کہ سینیٹ الیکشن کے نام پر ترمیم کے ذریعے یہ ایسے افراد جنہیں تحریک انصاف کے رکن ووٹ نہیں دینا چاہتے ، انہیں ووٹ ڈلوانا چاہتے ہیں۔ یہ عمران خان کے دوستوں کو نوازنے کیلئے بنایا گیا ہے، پاکستان کا آئین ایک مقدس دستاویز ہے اور اسے عمران خان کے دوستوں کی دستاویز نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ہارس ٹریڈنگ بری لگتی تھی تو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت عمران خان نے اپنی نگرانی میں سینیٹرز کی خریدو فروخت کرائی۔ ان کا ایک وزیر نا اہلی کے دہانے پر ہے جبکہ ایک معاون خصوصی کی دہری شہریت ہے، یہ ترمیم کے ذریعے انہیں بچانا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ بدھ کو حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا گیا تھا، اس ترمیم میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے اور دہری شہریت والوں کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت کی تجویز شامل  کر دی ہے'۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ