اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ نے کہاہے کہ فی الحال وہ کام پر فوکس کر رہی ہیں لیکن جب شادی کریں گی تو جہیز نہیں لے کر جائیں گی، اگر لڑکے والوں نے جہیز مانگا تو وہ شادی سے انکار کردیں گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انمول بلوچ کا کہنا کہ ان کا فی الحال شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے ، ان کی ساری توجہ اپنے کام پر ہے کیونکہ وہ زندگی میں کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ شادی وہ ضرور کریں گی لیکن ایسے شخص کے ساتھ کریں گی جو جہیز کا تقاضہ نہ کرے۔اداکارہ نے کہا کہ جب ایسا کوئی ملا جس کے بارے میں انہیں اور ان کے فیملی والوں کو لگے کہ اس کے ساتھ شادی کی جاسکتی ہے تو وہ شادی کریں گی، اپنی شادی پر وہ ڈھولکی کی رسم نہیں کرنا چاہتیں لیکن اگر ایسا کچھ ہوا تو ان کی والدہ کہیں گی کہ گھر ہی بیٹھو۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ