اوپن بیلٹ سے الیکشن آئین کی روح کے خلاف ہے: شاہد خاقان عباسی نے کہا مسلم لیک (ن)۔

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناہے کہ آئین کی روح کہتی ہے کہ ملک کے الیکشن سیکرٹ بیلٹ سے ہونگے۔نجی ٹی ویکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلنے کا نظام 90 کی دہائی میں ختم ہوگیا تھا، مشرف دور سے پیسے  چلانے کا نظام دوبارہ شروع ہوا۔سینیٹ الیکشن میں پیسے لینے کے حوالے سے جو  ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں سارے لوگ حکومت کے ہیں۔حکومت  کو اگر پتہ ہے کہ لوگ  سینیٹ الیکشن کے لیے پیسے لیکر گھوم رہے ہیں  تو حکومت ان لوگوں کو پکڑے۔حکومت کے اپنے  لوگ حکومتی  امیدواروں کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔انکا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی شروع میں پنجاب سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے،ہم نے ان کو اسلام آباد سے الیکشن لڑنے پر راضی کیا۔سینیٹ الیکشن کے حوالے سے عدالت جو فیصلے کرے گی وہ حتمی ہوگی۔آرٹیکل 226 بہت کلئیر ہے،آئین میں ترمیم صرف پارلیمنٹ کرسکتی ہے،حکومت بھی آرڈنینس کی مدد سے  اس کو تبدیل نہیں کرسکتی،امید ہے عدالت سے ایسا فیصلہ آئے گا  جس کو یاد رکھا جاسکے ہے۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ