اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان) انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) کی انتظامیہ نے اپنے فضائی میزبانوں کا فلائٹ سے قبل الکوحل ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیاہے۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق جو فضائی میزبان ٹیسٹ کروانے پر راضی نہیں ہوگا اس کا ٹیسٹ مثبت تسلیم کیا جائے گا۔ الکوحل ٹیسٹ کا آغاز یورپی یونین کے سافا پروگرام کےتحت کیا جائے گا۔فضائی ممبران کے الکوحل ٹیسٹ کا آغاز 14فروری سےہوگا۔
دوسری جانب پی آئی اےکی انتظامیہ نے کیبن کریو کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کافیصلہ بھی کیا ہے۔نئے احکامات کے مطابق فضائی میزبانوں اور کیبن کریو کے پاسپورٹ اسٹیشن منیجرکی تحویل میں رہیں گے، امیگریشن اور کسٹمز کلیئرنس کے بعد پاسپورٹ جمع کرانا لازم ہوگا، پاسپورٹ پروازوں کی روانگی کے وقت چیک ان پرواپس ہو گا'۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ