اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی سردار تنویر الیاس خان کا کہا ہے کہ بھارت خطے کی سلامتی کیلئے نقصان دہ یکطر فہ اورغیر قانونی کارروائیوں اورمقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کےنفاذسےباز رہے،معصوم کشمیری مرد، خواتین اور بچوں پرآئے روز کے مظالم، بھارتی ریاستی دہشت گردی کے واضح ثبوت ہیں،عالمی برادری بھارت کے انسانیت کیخلاف سنگین جرائم پر اس کا محاسبہ کرے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سردار تنویر الیاس خان نےکہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کنجی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نسل کشی کے اقدامات کو کسی صورت بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے چیلنج بن چکی ہیں،بھارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطے کو اپنا اندرونی معاملہ قرار نہیں دے سکتا اور نہ ہی مودی سرکار اپنے کالے کرتوتوں پر مزید پردہ ڈال سکتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے قابض افواج نے جعلی مقابلوں میں تین کشمیریوں کو شہید کیا،معصوم کشمیری مرد، خواتین اور بچوں پرآئے روز کے مظالم، بھارتی ریاستی دہشت گردی کے واضح ثبوت ہیں، خطے میں امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو چکا ہے،بھارت کو جان لینا چاہئے کہ اب طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلا جا سکتا ہے اورنہ ہی پاکستان کے اصولی موقف کو بدلا جا سکتا ہے،اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کروائے،بھارت پر طاقت کا استعمال بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالے اورمقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا تھاکہ کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری کی خاموشی خطے میں کسی بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی سطح پرمسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنےکےلئے اسلامی ممالک کےساتھ مل کربرطانوی، یورپی اور امریکی پارلیمنٹرین کےساتھ رابطےکئےجا رہے ہیں،ہم کسی صورت بھی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں سکتے '۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ