اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اتحادی اور حکومت مل کر محنت کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ اور حکومتی امیدوار کامیاب ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویزالہیٰ سے پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سینیٹ کے لیے امیدوار کامل علی آغا نے ملاقات کی ۔ملاقات میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔کامل علی آغا نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لیا ہے۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اتحادی اور حکومت مل کر محنت کر رہے ہیں ہم کامیاب ہوں گے ۔اپوزیشن کا سینیٹ کا الیکشن لڑنے کےلیے تیار ہونا جمہوریت کا حسن ہے۔چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں ہم خیال دوستوں سے رابطے جاری ہیں۔سینیٹ الیکشن کی وجہ سے سیاسی ماحول خوشگوار ہوا ہے'۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ