وزیر اعظم عمران خان نے غربت کا مکمل خاتمہ کرنے پر چین کے صدر شی جن پنگ کو مبارکباد پیش کرتے ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظمنے کہا تھا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ اور چینی حکومت کو ملک سے انتہائی غربت کا خاتمہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ’ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ 35 سال کے عرصے میں 75 کروڑ لوگوں کو انتہائی غربت سے نکالا گیا ہو۔‘وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین کے اپنے ملک سے غربت کے خاتمے میں پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کیلئے سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔ مضبوط عزم اور ارادے کے ساتھ ہم بھی اپنے لوگوں کیلئے یہ سب کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ تین روز قبل چین کے صدر شی جن پنگ نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران ملک بھر سے دیہی غربت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا کہ اب شہروں اور دیہی علاقوں کے درمیان ترقیاتی خلیج کو کم کیا جائے گا تاکہ کم آمدنی والی آبادی اور پسماندہ علاقوں کے لوگ بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں'۔


Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ