نوجوان لڑکی نے اپنے شوہر سے حق مہر میں کیا چیز مانگ لی ؟ دلہن کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے ،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


عام طور پر شادیوں میں خواتین کو حق میں بھاری بھرکم سونے کی سیٹ اور قیمتی تحائف دیئے جاتے ہیں اور مطالبہ بھی ہوتاہے لیکن کے پی کے سے تعلق رکھنے والی دلہن نے تمام روایات کو توڑتے ہوئے اپنے شوہر سے حق مہر میں ایک لاکھ روپے کی کتابیں مانگ لی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کے شہر مردان کی نائلہ شمال نامی د±لہن کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں نے حق مہر میں ایک لاکھ کی کتابیں مانگی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے اپنے حق مہر میں ایک لاکھ کی کتابیں مانگی ہیں،حق مہر میں ایک لاکھ کی کتابیں مانگنے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہم یہ چیزیں افورڈ نہیں کر سکتے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ان غلط رسومات کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے معاشرے میں ان غلط رسومات کی وجہ سے ہماری زندگی روز بروز ایک عذاب بنتی جا رہی ہے، سونا اور پیسہ ہر عورت مانگتی ہے لیکن ایک مصنفہ ہونے کی حیثیت سے میں نے کتابیں اس لیے مانگیں کہ اگر ہم کتابوں کی قدر نہیں کر گئے تو ہم عام لوگوں سے اس کی قدر کی توقع کیسے کر سکتے ہیں۔ نائلہ شمال کا مزید کہنا تھا کہ میرے اس حق مہر مانگنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمیں خود کتابوں کی قدر کرنی چاہیے تاکہ ہم دوسروں کو بھی ہماری نصیحت پر عمل کرنے کا کہہ سکیں'۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ