اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہناہے کہ بیگم صفدر اعوان حقیقت سے پرے ایک متوازی خیالی دنیا میں رہتی ہیں، اس متوازی خیالی دنیا میں گیارہ جماعتوں کے سات ہزار کارکنان کا جلسہ کامیاب، بیگم صفدر اعوان ہار جائیں تو دھاندلی اور جیت جائیں تو انصاف کہلاتا ہے۔مریم نواز شریف کی میڈیا ٹاک پر اپنے ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ساری دنیا نے بیگم صفدر اعوان کے پالتو غنڈوں کو نیب دفتر گاڑیوں میں پتھر لاتے اور امن و امان خراب کرتے دیکھا، اپنی بہادری کے قصیدے پڑھنے والی بیگم صفدر اعوان کی اپنے پاپا کے پاس بھاگنے کی درخواست بھی مسترد ہو چکی ہے۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے خیال میں حکومت صرف تبھی چلتی ہے جب شریف خاندان ملک کا بیڑہ غرق کر رہا ہو، ن لیگ کی ملا دو پیازہ اور شیخ چلی جیسی تدابیر الٹی ہو چکی ہیں اور انکی باتوں کے پس پردہ این آر او کی درخواست صاف نظر آ رہی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ ملک کے آئینی اداروں کے خلاف بیانات اور ملکی سلامتی کے خلاف ہرزہ سرائی غداری ہے، حب الوطنی نہیں'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ