فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز پر تنقید ، عظمیٰ بخاری نے معاونِ خصوصی کو دھمکی دی ہے ،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

پاکستان) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کا کہناہے کہ فردوس امجد اپنی زبان کا استعمال احتیاط اور سوچ سمجھ کر کریں،اگر ہماری لیڈرشپ کیخلاف مغلظات بولیں گی تو بشری بی بی کو پاکپتن چھوڑ کر آئیں گے،فردوس امجد اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو سے اجتناب کریں۔اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ احتساب سب کا نعرہ لگانے والے حکمران یکطرفہ احتساب کی کشتی پر سوار ہیں،یکطرفہ احتساب کی کشتی جلد اپنا رخ تبدیل کرنے والی ہیں،نیب کس کے اشاروں پر مریم نواز کو ٹارگٹ کررہا ہے یہ قوم جان چکی ہے،مریم نواز اور ان کے والد تین سالوں سے ریاستی جبر برداشت کررہے ہیں۔ان کا کہنا کہ اداروں پر چڑھائی کرنے والی جماعت نیب کی ترجمانی کررہی ہے،وہ وقت دور نہیں جب یہی نیب بی آرٹی کے کھڈوں اور بلین ٹری کا کٹھا چھٹا قوم کے سامنے لائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ن لیگ کی نائب صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا   کہ عدالتوں اور ضمانتوں کے پیچھے چھپنے سے مریم نواز کی کرپشن نہیں چھپ سکتی، مریم نواز عدالتوں سے چھپن چھپائی کھیل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ن لیگ نے دھونس دھمکی اور دھاندلی کی سیاست کی اور سیاست اور جمہوریت دونوں کا چہرہ مسخ کیا، ن لیگی مافیا نے قبضے کئے اور لاقانونیت کی تمام حدیں پار کر کے مقامی سطح پر وسائل ہڑپ کئے جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی، تحریک انصاف( پی ٹی آئی) حکومت عوام کو ان کے حقوق لوٹا کر رہی گی۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ