اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
امریکی صدر جو بائیڈن نے کولوراڈو فائرنگ واقعے کے بعد اسلحہ پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ یہ کوئی تعصب نہیں، امریکی عوام کی جانوں کا مسئلہ ہے۔ لوگوں کی جانوں کو بچایا جائے گا اور امریکہ کو اس پر عمل کرنا ہو گا۔ ایوان میں اسلحے پر پابندی کے بل کو ریپبلکنز کی مخالفت کاسامنا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کولوراڈو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے،اس سے قبل بھی امریکہ میں متعدد بار فائرنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔چند روز قبل بھی فائرنگ کے واقعہ میں ایشیائی خواتین کو قتل کر دیا گیا تھا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ