فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ وقت پر ہوتا تو ... اکبر ایس بابرنے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے  کہ اگرغیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ وقت پر ہوجاتا تو آج پاکستان میں یہ قیادت نہیں ہوتی اور پاکستان ترقی کی راہ پر ہوتا،ہماری آزادی اور خود مختاری خطرے میں ڈال دی گئی ہے،سٹیٹ بینک حوالے کرکے خزانے کی چابی حوالے کر دی گئی ہے،سی پیک کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران میرے وکیل نے دلائل دیئے کہ ڈاکومنٹس کو خفیہ رکھنا غیر قانونی ہے،پچھلی سماعت میں سکروٹنی کمیٹی کو رپورٹ جمع کرانے کا کہا گیا تھا، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آئی ہے، ہم نے اس کا مطالعہ نہیں کیا ،چھ سال ہو گئے ہیں، مدعی سے ڈاکومنٹس خفیہ رکھے جا رہے ہیں، سکروٹنی کمیٹی سے متعلق میری درخواست سنی گئی،جو مصدقہ کاغذ فراہم کرنے کا معیار میرے لئے ہے وہی ان کیلئے بھی ہوناچاہیے،سٹیٹ بینک اور آڈٹ رپورٹ کا تقابلی جائزہ لینا چاہتے ہیں،ان کا  کہنا کہ سکروٹنی کمیٹی میں پیش شواہد خفیہ رکھنا غیر قانونی ہے،سکروٹنی کمیٹی کا تحریری جواب آیا ہے، اس کا جائزہ لیں گے، الیکشن کمیشن نے اگلے مہینے کی چھ تاریخ مقرر کی ہے،سکروٹنی کمیٹی نے لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے اعتراض پر مدعی کو کاغذات نہیں دیئے،کمیٹی میں ایسی ایسی باتیں ہوتی ہیں، ہم کبھی بیان نہیں کرتے تھے،

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ