اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(پاکستان) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹائے جانے کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی فتح قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کے لیے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے سینیٹ الیکشن جیتنا ضروری تھا،سینیٹ میں شکست نے ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کو یقینی بنایا۔اب حکومت نے خود تسلیم کرلیا ہے کہ اسکی ناکام پالیسیوں کے باعث مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے۔ پارلیمانی سیاست حکومت کیلئےانتہائی موَثرثابت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کےبعد حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔کابینہ کے دیگر ممبران کی تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ