مریم نواز کی نیب میں پیشی ، ن لیگی قیادت حکمت عملی طے کرنے کے لئے آج سر جوڑے کر بیٹھے گی ،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

(پا کستان  )مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)کااہم مشاورتی اجلاس آج بروز (بدھ) کو طلب کرلیاگیا،اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کریں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔مشاورتی اجلاس میں مریم نواز کے ساتھ جاتی عمرہ سے کون کون سے رہنما ہمراہ ہوں گے انکو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ کارکنان لانے کی ہدایات دی جائیں گے۔جاتی عمرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک 4 مختلف جگہوں پر مریم نواز کے استقبالی کیمپ لگانے کا جائزہ لیا جائے گا۔لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ کی نگرانی کا ٹاسک دیا جائے گا۔اجلاس میں حمزہ شہباز بڑے جلوس کےہمراہ ماڈل ٹاؤن اورمریم نواز جاتی عمرہ سےالگ الگ نکلنے کی تجویز دی جائے گی۔لیگی کارکنوں کو پرامن رکھنے کے حوالے سے بھی لیگی ارکان اسمبلی کی ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں گی۔اجلاس میں مریم نواز کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی اہم لیگی کارکنوں کو ٹاسک دیا جائے گا۔مشاورتی اجلاس میں مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں متوقع احتجاج پر بھی غور ہوگا۔پنجاب کے دیگر شہروں سے آنے واقافلوں کو ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے کی ہدایات دی جائیں گی۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے قائدین کے انتظامات کی نگرانی رانا ثنااللہ کو سونپی جائے گی۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو( نیب) نے مریم نواز کو چودھری شوگر ملز اور جاتی امرا اراضی کیس میں 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہےجس پرچہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، کھوکھر برادران، رانا مبشر، بلال یاسین، مہر اشتیاق لاہور اور پنجاب کی تنظیم کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے،ایم این اے ملک پرویز، ملک ریاض،علی پرویز ملک، وحید عالم، چودھری شہباز اور باؤاختر کو بھی اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ مریم نواز کی نیب پیشی پرخواتین ارکان اسمبلی اور لیگی خواتین کارکنان کو لانے کی ذمہ داری شائستہ پرویز ملک کے سپرد کردی گی ہیں۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ