اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(پاکستان)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ پہلے سے پتہ تھا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے پیسہ جمع کیا جا رہا ہے ،اس الیکشن میں جو ہوا اسے دیکھ کر شرم آتی ہے ۔یوسف رضا گیلانی کرپٹ ترین انسان ہے ،سب دیکھ سکتے ہیں کہ وزیراعظم بننے سے پہلے ان کے کتنے اثاثے تھے اور وزیراعظم بننے کے بعد ان کے اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا ،ایسے شخص سے حفیظ شیخ کو شکست دلوا دی گئی '۔قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کا اچھا الیکشن ہوا ،اگر یہ اچھا الیکشن تھا تو برا الیکشن کیا ہوتا ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں لوگوں کو بکروں کی طرح خریدا گیا ،آپ خفیہ ادار وں سے ایک بریفنگ لے لیں تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ اس الیکشن میں کتنا پیسہ چلا ہے۔'پھر آپ یہ بیان نہیں دیں گے کہ میں آپ کی آزادی ختم کر رہا ہوں ،کیا میں یہ کہہ کر آپ کی آزادی ختم کر رہا ہوں کہ ملک میں شفاف الیکشن ہونے چاہئیں '۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ