عمران نیازی قومی اسمبلی میں ممبران کا اعتماد اور اکثریت کھو چکے،فوری مستعفیٰ ہوں :شازیہ عطاء مری کا نے کہا،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


رکن قومی اسمبلی اور  پیپلز پارٹی  کی مرکزی رہنما شازیہ عطاء مری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ڈھائی برسوں میں پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت دی اور نہ ہی اس کا احترام کیا ،عمران نیازی قومی اسمبلی میں ممبران کا اعتماد اور  اکثریت کھو چکے ہیں،انہیں مستعفیٰ ہو جانا چاہئے،آصف زرداری نے اپنی سیاسی بصیرت سے  وہ کام کر کے دکھائے جو کسی نے بھی نہیں کئے،حکومت کی جانب سے آصف زرداری پر لگائے جانے والے الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ عطاء مری کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان  نے آئین کے آرٹیکل(7) 91کے تحت ایک نوٹیفیکیشن جاری کر کے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا  جس کا مطلب ہے کہ عمران نیازی قومی اسمبلی میں ممبران کی اکثریت کھو چکے ہیں،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)اور  اپوزیشن جماعتوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران نیازی  قومی اسمبلی میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں ،آئین کو سمجھنے کی ضرورت ہے، آئین میں ایسی  شقیں موجود ہیں جس سے یہ نالائق اور نااہل حکومت گھر جا سکتی ہے۔ شازیہ مری کا کہنا کہ کل  سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ "سینیٹ کے الیکشن کو سمجھ جائیں گے تو آپ ملک کے مسائل کو سمجھ جائیں گے" یہ ایک ایسا فقرہ تھا جس سے  پاکستانی قوم کے دل جلے ہونگے اور لوگوں کو غصہ آیا ہوگا، جو شخص یہ نہیں جانتا کہ اس کی حکومت کی ناکام  پالیسیز کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہے؟ پاکستان کی عوام کا برا حشر ہے ،وہ کہتا ہے آئل اور بجلی کی قیمت بڑھائیں گے،پاکستانی روپے کی قدر کم کرتا جا رہا ہے  اور اب وہی شخص کہہ رہا ہے کہ آپ سینٹ کے انتخابات کو سمجھیں پھر آپ کو سمجھ آجائے گا کہ غریب عوام کا چولہا  کیوں نہیں جل رہا؟یہ کونسا فلسفہ ہے؟ یہ کون سی ڈاکٹرائین ہے ؟یہ تو ہمیں سمجھ ہی نہیں آیا ،اب تو ان کے ایسے بیانات پر ہنسی نہیں بلکہ غصہ بھی آتا ہے اور روز بروز  ان کے  ایسے بیانات اور  لیکچرز سے عوام کا وقت ضائع ہوتا ہے  اور دل جلتاہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ  وزیراعظم نے کہا ہے کہ جنہوں نے ان کو ووٹ نہیں دیے   وہ لوگ بکے ہوئے اور مجرم ہیں تو پھر وہ  مجرموں سے  کل قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ کیسے لے رہے ہیں؟سلیکٹڈ حکومت الیکشن کمیشن پر  دباؤ  ڈال رہی ہے، جو ڈرامہ وہ کل قومی اسمبلی میں کرنا چاہتے ہیں کرلیں  مگر پی ڈی ایم انکا پیچھا نہیں چھوڑے گی'۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ