بیٹی کے رشتے کا معاملہ،کپتان شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی ہے

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی صاحبزادی کے  فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی  کے ساتھ نسبت طے پانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’شاہین  کے اہلخانہ نے میری بیٹی کے رشتے کیلئے میرے گھر والوں سے رابطہ کیا ہے،  دونوں خاندان باہمی رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ کی رضا ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔‘
شاہد آفریدی نے اپنے ’داماد‘ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ میری دعائیں شاہین کے ساتھ ہیں، اللہ اسے آن فیلڈ اور آف فیلڈ کامیابیاں عطا کرے ۔‘ خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاہین شاہ آفریدی کے رشتے کیلئے ان کے اہلخانہ نے شاہد آفریدی کی لڑکی کا ہاتھ مانگا ہے۔ شاہین کیلئے آفریدی کی بڑی سے چھوٹی صاحبزادی کو پسند کیا گیا ہے تاہم ابھی باضابطہ منگنی کی تقریب  منعقد نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان آفریدی نے رشتہ طے پانے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد آج شاہد آفریدی نے بھی اس پر مہرِ تصدیق ثبت کردی تھی'۔ 

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ