اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا کہ پنجاب میں اگر کوئی حکومت آئے گی تو وہ مسلم لیگ(ن) کی ہوگی۔پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ، کل عمران خان ریس میں اکیلا ہی دوڑ رہا تھا،ہمیں 23 سے زیادہ حکومتی اراکین کی حمایت حاصل ہے مگر اصل تعداد ابھی نہیں بتاؤں گی۔آج پارٹی اجلاس میں جو چیزیں طے پائی ہیں کل وہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے اجلاس میں پیش کی جائینگی۔ مسلم لیگ ن چھوٹی ریس کو گھوڑا نہیں بڑی ریس کا گھوڑا ہے۔ظلم جب حد سے گزر جاتا ہے تو پھر لوگ بولتے ہیں ۔ایک صحافی نے ان سے پنجاب میں تبدیلی اور چوہدری پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ بننے کے امکانات پر سوال کیا تو مریم نوازنے کہا تھا کہ پنجاب میں اگر کوئی حکومت آئے گی تو وہ مسلم لیگ(ن) کی ہوگی'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ