اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکہ سے ایران پر لگائی گئیں پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردوان کا کہناکہ امریکہ جوہری پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے اور 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرے، یہ اقدام خطے کے علاقائی اور اقتصادی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رجب طیب اردوان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا تھا کہ وہ امریکا اور ایران کے مابین گفتگو میں پیش رفت کا امکان دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں جالد ختم کردے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ