مریم نواز کو ’SMASH‘کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ،نواز شریف، ’صرف دھمکیاں نہیں ،گندی گالیاں بھی دی گئیں ‘مریم نواز کا جواب آیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان



سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہناہے کہ مریم نواز کو’ smash‘کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ایک ویڈیو پیغام میں نواز شریف کا کہنا کہ 2018 میں عوامی رائے کے خلا ف نا اہل شخص کو ملک پر مسلط کرنا اور پاکستان کو تباہی کے گڑھے میں دھکیلنا کافی نہیں تھا ،سینیٹ الیکشن میں حکومتی امید وار کی شکست کے فوری بعد جس طرح آپ نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اپنے سلیکٹڈ کی دوبارہ مدد کی کیا وہ کسی سے چھپا ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کا الیکشن 2018 کا ری پلے تھا جس میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے گئے اور پھر کہتے ہیں کہ ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ،پاکستان کے جمہوری نظام اور اخلاقیات کو پاﺅ ں تلے روندتے ہوئے آپ نے کراچی میں ہوٹل پر مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کرچادر اور چار دیواری کو پامال کیا اور اب دھمکی دے رہے ہیں کہ باز نہ آئیں تو سمیش کردیا جائے گا ،مریم جس جرت کے ساتھ ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑ رہی ہیں ،ان کی حفاظت اللہ کرے گا۔نواز شریف کے اس بیان پر مریم نواز کا کہنا کہ صرف دھمکیاں نہیں دی جا رہی بلکہ گندی گالیاں بھی دی گئیں ہیں '۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ