اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چویدری محمد اشرف ڈمیان
مانسہرہ میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت کو گرفتار کرلیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دو ماہ کی طویل روپوشی کے بعد مفتی کفایت کو پولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ رات ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔مانسہرہ پولیس نے مفتی کفایت اللہ کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔پولیس نے مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ مانسہرہ پولیس کے ترجمان نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
وفاقی کابینہ نے ریاست مخالف بیانات کی وجہ سے صوبائی حکومت کو مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ