شبلی فراز کو وزارت اطلاعات سے کس کی وجہ سے ہٹایا گیا؟ فردوس عاشق اعوان اہم حکومتی وزیر کا نام سامنے لے آئیں ہے

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


وزیر اعلی پنجاب کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جب کوئی وزیر اطلاعات کی بجائے حکومتی پالیسی پر بیان دینا شروع کردے تو وزیر اطلاعات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ،شبلی فراز کو ہٹانے کی وجہ فواد چوہدری کا متحرک ہونا تھا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے لیے  بے چین تھے اور اس مقصد کی خاطر بیانات دیتے رہتے تھے۔ فواد چوہدری میں اس وزارت کو چلانے کی قابلیت ہے اب ان پر ذمہ داری بھی آگئی کہ وہ 
حکومت کا مؤقف صحیح انداز میں پیش کریں۔کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں وہ پہلے بھی اس منصب رہ چکے ہیں،حکومت ایسے شخص کو لانا چاہ رہی تھی جو تجربہ کار ہو۔لیگی رہنما عطا تارڑ نے  ایک ڈرامہ کیا تھا جو مضحکہ خیز ہے۔انکا دعویٰ غلط ثابت ہوا کہ رائے ونڈ کا گھر گرانے کیلئے کنٹینرز آئے ہوےہیں۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ