سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست فورتھ شیڈول میں شامل کردیا، جائیداد منجمد،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی جائیداد منجمد کردی گئی، سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست فورتھ شیڈول میں شامل ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے،سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کے انچارج کو جمع کروانا ہو گا جبکہ مستقل رہائش گاہ سے کہیں اور جانے پر متعلقہ تھانے سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔سعد رضوی کو کہاں جانا ہے اور کس سے ملنا ہے؟اس کی بھی تفصیل دینی ہوں گی۔ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیاجبکہ سعد رضوی کوئی بینک اکاونٹ استعمال نہیں کرسکیں گے، سعد رضوی کسی قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت بھی نہیں کرسکیں گے۔نیکٹا نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔واضح رہے کہ سعد حسین رضوی کو  لاہور پولیس نے چند روز قبل اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ  ایک جنازے میں شرکت کے لئے جا رہے تھے ،سعد رضوی کی گرفتاری کے فوری بعد ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا ،ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد احتجاج اور مظاہروں میں چار پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے،پولیس نے  سعد حسین رضوی اور دیگر رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف لاہور،گجرانوالہ،گجرات،ملتان،شیخوپورہ ،راولپنڈی،حیدر آباد اور کراچی کے مختلف تھانوں میں بیسئوں مقدمات  درج کر لئے ہیں ،یہ مقدمات قتل، اقدام قتل کی دفعات کے علاوہ امنِ عامہ کے آرڈیننس اور انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہوںگئے '۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ