اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(برطانیہ )آنجہانی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کر دی گئیں ہےجن میں ملکہ برطانیہ سمیت شاہی خاندان کے 30کے قریب لوگوں نے شرکت کی۔ اپنے شوہر کے ساتھ 73سالہ رفاقت ختم ہونے پر دل گرفتہ ملکہ الزبتھ دوئم اپنے ساتھ ہینڈ بیگ میں کچھ ایسی چیزیں بھی لے گئیں جن سے ان کے اپنے شوہر کے ساتھ گزارے گئے اچھے دنوں کی یاد تازہ ہوتی تھی۔ ذرائع کے مطابق ان اشیاءمیں ملکہ الزبتھ اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ کی ایک تصویر اور شہزادہ فلپ کا ایک رومال شامل کیا تھا'۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملکہ الزبتھ دوئم نے اپنے پرس میں اپنی اور شہزادہ فلپ کی جو تصویر رکھی،وہ 1947ءمیں ان کی شادی کے بعد مالٹا میں ہنی مون کے دوران بنائی گئی تھی۔یہ تصویر ملکہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ فلپ کی ازدواجی رفاقت کی شروعات کی غمازی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ملکہ شہزادہ فلپ کا سفید رنگ کا جو رومال اپنے ساتھ لے گئیں وہ شہزادہ فلپ کے سٹائل کا ایک حصہ ہوا کرتا تھا۔شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں ملکہ الزبتھ دوئم سیاہ لباس پہن کر شریک ہوئیں۔ دیگر افراد کی طرح انہوں نے بھی فیس ماسک پہن رکھا ہو تھا۔ اس دوران تمام وقت ملکہ الزبتھ کسی گہری سوچ میں ڈوبی نظر آئیں'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ