اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پولیس افسران کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین کی جانب سے تشدد کے باعث زخمی ہونے والے 103 پولیس اہلکاروں میں امدادی چیک تقسیم کردئیےگئے۔سی سی پی او آفس میں زخمی اہلکاروں کو مالی امداد کے چیکس دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنے دفترمیں 103زخمی اہلکاروں میں چیکس دئیے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں ایس ایس پی ایڈمن لاہور وقار شعیب قریشی بھی موقعہ پر موجودتھے۔ انسپکٹر عمران محبوب، انسپکٹر آصف عطاء، انسپکٹر توقیر انجم،سب انسپکٹر محمد زبیر، محمد نعیم ،تنویر، جاوید اختر ،کانسٹیبل اسرار احمد اور کانسٹیبل ادریس احمد سمیت دیگر اہلکاروں کو چیک دئیے گئے ہے'۔
حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ،حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لئے بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں زخمی اہلکاروں کی صحت یابی کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ہسپتالوں میں زیر علاج اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں جارہی ہیں۔زخمی اہلکاروں کی دیکھ بھال کےلئے فوکل پرسنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ