اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہناہے کہ
کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کشمیر سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہونے دیں گے، بھارت سے بات چیت کامقصد یہ نہیں کہ آپ کشمیرکا سودا کریں۔اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیرمیں عوام کی بہت خدمت کی ہے،کشمیرکا الیکشن ہمارا اپنا الیکشن ہے۔مریم نواز نے کہا کہ موجودہ مسلط حکومت کی وجہ سے عوام آج مشکل میں ہیں، ہم تو برداشت کرلیں گے لیکن عوام حکومت کو پانچ سال تک برداشت نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہرشعبے میں فیل ہوئی ہے،مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ایم این ایز اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے ہیں، ڈسکہ کے عوام نے ووٹ چوروں کو بہادری سے روکا،آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہونگا'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ