سیاستدان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار لڑکی منظرعام پر، کالا جادو کروانے سمیت الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


مذہبی سکالر، ٹی وی میزبان اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی پر ہی سوشل میڈیا پر بہت کچھ غلغلہ رہا اور اب ان کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ایک لڑکی بھی سامنے آ گئی ہے۔  ایک نجی ٹی وی کے مطابق یہ لڑکی اداکارہ ہانیہ خان ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہے۔ اس دعوے کے ساتھ ہانیہ نے عامر لیاقت حسین پر الزامات کی بوچھاڑ بھی کر رکھی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے اس پر کالا جادو کرکے اسے اپنی محبت میں گرفتار کیا اور پھر اس سے بے وفائی کر ڈالی۔ ایک ویڈیو بیان میں ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ اس کے پاس عامر لیاقت کی طرف سے بھیجے گئے موبائل پیغامات، ویڈیو کالز کے سکرین شاٹس اور دیگر ثبوت موجود ہیں جن سے وہ ثابت کر سکتی ہے کہ عامر لیاقت اس کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے رہے۔ہانیہ خان  نے کہاکہ کافی عرصے وے ہماری فیملی سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی بات چیت ہوتی رہی اور ہماری محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ہماری شادی کروا دی لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے ہماری محبت اور شادی کے خلاف ایک مہم شروع کر دی۔عامر کی بے وفائی پر میں اس قدر دلبرداشتہ ہوں کہ میں نے چار بار خودکشی کی کوشش کی ہے۔ عامر لیاقت کے کہنے پر میں نے اپنی والدہ اور والد پر بھی ہاتھ اٹھایا لیکن اب طوبیٰ کی باتوں میں آ کر ڈاکٹر صاحب نے مجھے تنہاءچھوڑ دیا ہے۔“ ہانیہ خان کے اس الزام پر ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کی طرف سے تاحال کوئی  بھی ردعمل ثابت نہیں آیا۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی شادی بشریٰ سے ہوئی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں'۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ