عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان نے ان کی ’قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز‘ لیک کرنے کی دھمکی دی ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
سکالر۔ سیاستدان اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان نے ان کی ’قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز‘ لیک کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق ایک آڈیو کلپ لیک ہو کر سوشل میڈیا پر آچکا ہے جس میں عامر لیاقت حسین کو مبینہ طور پر ہانیہ خان کے ساتھ فلرٹ کرتے سنا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد اب ہانیہ خان فیس بک پر ایک لائیو ویڈیو میں ایک بار پھر نہ صرف عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا بلکہ کہا کہ اگر عامر لیاقت نے اسے نہ اپنایا تو وہ ثبوت کے طور پر ان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز لیک کر دیں گی۔ 
ہانیہ خان کا کہنا گتھا کہ ”عامر لیاقت میری محبت ہے اور میرا شوہر ہے۔ میں تمام آڈیو ثبوت ریلیز کرنے جا رہی ہوں، اس لیے نہیں کہ میں عامر کی ہتک کرنا چاہتی ہوں بلکہ اس لیے کہ مجھے انصاف چاہیے۔“ ہانیہ خان نے عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میں بشریٰ (عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ)نہیں ہوں کہ اپنا شوہر چپ چاپ کسی اور کو دے دوں گی۔ “ہانیہ نے ویڈیو میں عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”آؤاور مجھے اپنے ساتھ لے جاؤ ورنہ میں تمہاری قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز دنیا کو دکھا دوں گی'۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ