عمران خان کسی بھی وقت اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں ' اسد عمر کا تہلکہ خیز دعویٰ کردیا،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی وقت اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر  کا کہناکہ عمران خان اس سوچ کے آدمی ہیں کہ اگر وہ یہ محسوس کریں کہ ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں تو وہ کرسی سے چمٹے نہیں رہیں گے۔ اگر انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا تو وہ جب بھی مناسب سمجھیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ انہیں عمران خان کے بارے میں کوئی شک شبہ نہیں ہے، وہ اگلے چھ ماہ، ایک سال یا دو سال میں کبھی بھی اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔ عمران خان حکومت میں صرف طاقت کے حصول کیلئے نہیں آئے ، اگر انہیں اپنے منشور پر عملدرآمد کا فری ہینڈ نہیں دیا گیا تو وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اپوزیشن صرف مہنگائی ہے۔ انہوں نے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کو ہدایت ہے کہ مہنگائی  کو جلد از جلد کنٹرول کریں۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ