اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
( برطانوی) شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کی شادی 2011ءمیں ہوئی تھی۔ ان کی شادی کی تقریب میں دوارب سے زائد لوگوں نے لائیو دیکھی تھی جس میں شہزادہ ولیم کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری نے شہ بالا کی حیثیت سے خصوصی تقریر کی جو ایسی بدتمیزی پر مبنی تھی کہ لوگ انگشت بدنداں رہ گئے تھے۔ اب شہزادہ ہیری کی سابق گرل فرینڈ نے اس تقریر کے متعلق ایک اور شرمناک انکشاف کر ڈالا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 35سالہ چیلسی ڈیوی نے بتایا ہے کہ ”شہزادہ ہیری کی اس تقریر میں شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ٹانگوں کے متعلق بھی شرمناک فقرے موجود تھے، جو شہزادہ ہیری نے میرے اصرار پر حذف کیے۔“رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے اگرچہ اپنی تقریر کو مزاحیہ رکھنے کی کوشش کی تھی تاہم اس نے تقریر میں اپنے بھائی اور بھابھی کے رومانوی تعلق سمیت دیگر پہلوﺅں پر ایسی باتیں کیں، جنہیں سن کر حاضرین و ناظرین نے تو قہقہے لگائے لیکن شہزادی کیٹ کو یہ باتیں بہت ناگوار گزریں اور ایک موقع پر وہ رونے لگ گئی تھیں۔واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ معاشقہ شروع ہونے سے پہلے زمبابوے کی 35سالہ کاروباری خاتون چیلسی ڈیوی کے ساتھ تعلق میں تھے۔ چیلسی اے وائی اے اینڈ اے وائی اے افریقہ ٹریول نامی کمپنی کی بانی ہوئ ہیں'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ