اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
تحریکِ انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین! آپ نے انصاف کے لیے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں فوزیہ قصوری کا کہناکہ جہانگیر ترین! آپ صرف چند سالوں کے لیے دوست تھے، میں نے 22 سال پی ٹی آئی سے وفاداری کی مگر مجھے انصاف نہیں ملا۔فوزیہ قصوری کا جہانگیر ترین سے کہنا ہے کہ آپ ایک مالدار اور طاقت ور شخص ہیں، یہ آپ کے لیے اچھا ہے۔واضح رہے کہ فوزیہ قصوری نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کے بعد پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم بعد میں انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا اور فلاحی کاموں کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ