اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(لندن )اپنے شوہر شہزادہ فلپ کی موت کے بعد ملکہ برطانیہ گزشتہ روز بکنگھم پیلیس چھوڑ کر پہلی بار عوام کے سامنے آئیں اور پارلیمنٹ کے سٹیٹ اوپننگ سیشن کا آغاز کیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس موقع پر ہاؤس آف پارلیمنٹ میں شہزادہ چارلس اوران کی اہلیہ کیمیلا بھی ملکہ برطانیہ کے ہمراہ تھے۔ گزشتہ روز شاہی خاندان کے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ملکہ الزبتھ کی تصاویر پوسٹ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر ان تصاویر کے ساتھ بتایا گیا کہ ملکہ برطانیہ نے دی پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنویل کیمیلا کے ہمراہ آج صبح پارلیمنٹ سیشن کا آغاز کیا۔ روایت کے مطابق ریاست کی افتتاحی پارلیمنٹ سیشن میں پارلیمنٹ کے تینوں حصوں یعنی ہاؤس آف کامنز، ہاؤس آف لارڈز اور بادشاہ کو اکٹھا کیا گیا تھا۔ ملکہ برطانیہ نے اپنی تقریر کا مسودہ خود تیار نہیں کیا تھا بلکہ حکومت کی طرف سے تیار کیا گیا تھاجس میں مستقبل میں قانون سازی کے لیے پالیسیوں کا خاکہ اور تجاویز پیش کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ یہ 67واں موقع تھا جب ملکہ نے پارلیمنٹ کے سیشن کا افتتاح کیا تھا'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ