ملک بھر میں یوم علیؓ کے جلوس نکالے جائیں گے ، تحفظ عزاداری کونسل نے اعلان کردیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


(پاکستان )تحفظ عزاداری کونسل نےملک بھرمیں 21 رمضان کو  یوم علیؓ کےجلوس نکالنےکااعلان کرتےہوئےکہاہےکہ ملک بھر میں یومِ علیؓ  کے جلوس نکالےجائیں گے اور مجالس بھی روایتی انداز میں منعقد کی جائیں گی، جلوسوں اور مجالس میں کورونا وائرس سے بچنے کےلیےحکومتی ایس او پیز پرمکمل پابندی کےساتھ عمل درآمدکروایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی چیئرمین آغا رحیم جعفری کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 19 اور 21 رمضان المبارک کے جلوسوں اور مجالس کےحوالےسے سیکیورٹی اور کورونا ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھرمیں یومِ علیؓ  کےجلوس حکومتی ایس او پیز کےتحت نکالےجائیں گے، ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے ملک بھر کی تمام شیعہ تنظیموں کےکارکنوں،سکاؤٹ کےرضاکاروں اورامام بارگاہوں و جلوسوں کے بانیان سے مدد لی جائے گی۔اجلاس کے بعد آغا رحیم جعفری نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں یوم علیؓ کے جلوسوں کی سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے جبکہ کوئٹہ میں جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات پولیس، لیویز اور ایف سی کے حوالے کیے جائیں گئے'۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ