اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کےسربراہ مصطفی کمال کو کبھی تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت نہیں دی تھی۔چند روز قبل مصطفیٰ کمال نے کہاتھا کہ حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے گورنر سندھ نے ان سے ملاقات کی تھی ،گورنر سندھ انہیں پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے۔مصطفیٰ کمال نےکہا کہ سات ماہ قبل گورنر سندھ نے ان سے کہا تھا کہ مٹھائی گاڑی میں ہے، ایک بار ہاں کہہ دو ۔مصطفی کمال کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے ان سے ملاقات کی تھی ، وہ مصطفیٰ کمال کے گھر کبھی گئے ہی نہیں ۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ