معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا پر توہین مذہب کا الزام لگ گیا، مقدمہ درج ہو گیا،

اوورسیز پاکستانیوکی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


مسیحی برادری نے معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا پر توہین مذہب کاالزام عائد کر دیا ہے۔نیوزکے مطابق جنت مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کیں، جن میں ان کے لباس کے ساتھ ایک زنجیر بھی ہوتی ہے جس میں مسیحیوں کی مذہبی علامت صلیب بندھی ہوتی ہے۔ مسیحی برادری کے افراد کی طرف سے فیڈرل انویسٹی گیشن آفس گلبرگ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار نے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ ویڈیو بنائی جو بہت وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو میں جنت مرزا نے اپنی پینٹ کے سامنے والے حصہ پر چین کے ساتھ صلیب لٹکائی ہوتی ہے جو کہ اس کی پینٹ کی زپ پر لٹک رہی ہوتی ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ’جنت مرزا نے جان بوجھ کر مسیحیوں کے مقدس نشان صلیب کی بے حرمتی کی ہے اور لاکھوں پاکستانی مسیحیوں کی دل آزاری کی ہے اور ہمارے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے۔“رپورٹ کے مطابق یہ ایف آئی آر سلیم سلویسٹر، ایڈرین راجہ، عابد نواب اور انیل مسیح نامی افراد کی طرف سے درج کروا دی ہے'۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ