اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے ، آزاد کشمیر الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ حکومت 29 جولائی سے قبل آزاد کشمیر میں انتخابات کرانے کی پابند ہے ، عام انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضہ ہے ، سیاسی جماعتیں اپنے امیدوار میدان میں اتار چکی ہیں ، وفاقی حکومت کے پاس کئی حلقوں میں امیدوار تک موجود نہیں، اس لئے لوگوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرا رہی ہے ، کورونا صرف بہانہ ہے وفاقی حکومت انتخابات میں تاخیر کرنا چاہتی ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا چونکہ آزاد کشمیر الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہےاس لئے پیپلزپارٹی ایسی کسی بھی تجویز کو مسترد کر ر ی ہے۔'
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ