اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(پاکستان)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی جانب سے ان کے اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف اندراج مقدمہ پر حیرانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے کہا ہے ہم نے آج ایف آئی اے دفتر پر حملہ کیا، اگر ہم نے ایف آئی اے کے دفتر پر حملہ کیا ہے تو اس کی ویڈیو سامنے لائی جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف سے متعلق تحریری فیصلہ دیا تھا، شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر نہیں تھا،عدالت نے شہباز شریف کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی، جب عدالت نے فیصلہ دیا اس وقت ایف آئی اے کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے دفتر میں ہم نے دستاویزات جمع کروائے، مجھےمیڈیا سے پتا چلا کہ ایف آئی اے کا کہنا ہے ہم نے آج ایف آئی اے دفتر پر حملہ کیا، اگر ہم نے ایف آئی اے کے دفتر پر حملہ کیا ہے تو اس کی ویڈیو کہا گی، سامنے لائی جائے'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ