سعودی حکومت کا فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا عندیہ لیکن کس تاریخ کو بھی؟

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


سعودی عرب کی حکومت نے  17 مئی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے تاہم پاکستانی حکومت نے تارکین وطن کیلئے کوئی نظام وضع نہیں کیا ہے۔نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے 17 مئی سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے شہری ہی سعودی عرب جاسکیں گے۔ سعودی حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود پاکستانی حکام نے اوورسیز شہریوں کی ویکسی نیشن کا کوئی نظام وضع نہیں کیا جس کے باعث ہزاروں پاکستانی سعودی عرب جانے سے محروم ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ممالک میں کام کرنے والے شہری ملکی زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہیں، ان کی ویکسی نیشن کا نظام جلد از جلد وضع کیا جائے تاکہ یہ بیرون ممالک جا کر اپنے بال بچوں کی روزی روٹی کے ساتھ ساتھ پاکستان کیلئے زر مبادلہ  بھی کما سکیں،۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ