اوورسیزپاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستانی )اداکارہ نمرہ خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو رشتے کرانے والی آنٹی قرار دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نمرہ خان کا کہناکہ انہیں فردوس عاشق اعوان چہرے سے بہت تیز لگتی ہیں، یوں لگتا ہے جیسے وہ رشتے کرانے والی آنٹی ہیں۔نمرہ خان نے بات کرنے کے بعد اپنے خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فردوس عاشق اعوان کی حالیہ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے خلاف کچھ کہنا نہیں چاہتیں۔ ان کا اشارہ اس ویڈیو کی طرف تھا جس میں فردوس عاشق اعوان کو پیپلز پارٹی کے عبدالقادر مندوخیل کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اپنا پسندیدہ سیاست دان بھی قرار دےدیا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ