اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(پاکستان )انٹرنیشنل آئیر لائنز کو کینیڈا کی جانب سے دوربارہ پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کینیڈین حکام کی جانب سے کینیڈا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے پی آئی اے کی کینیڈا کے لیے پروازوں کوصرف کارگو تک محدود کردیا گیا تھا، تاہم کینیڈین حکام کی جانب سے دوبارہ براہ راست پروازوں کا عندیہ ملنے کے بعد قومی ایئر لائن 22جون سے مسافروں کو براہ راست کینیڈا لے جا سکے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکام پی آئی اے کے وضع کردہ ایس اوپیز سے مطمئن ہیں، پہلے مرحلے میں ہفتہ وارتین پروازوں کا سلسلہ اتوارسے شروع کیا جائےگا،دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا فضائی آپریشن مکمل طورپربحال کردیا جائے گا۔
جب کہ پاکستان سے کینیڈا جانے کے خواہش مند مسافروں کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازوں کی بکنگ کھول دی گئی ؛آب اپنی ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ