اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
برطانیہ کے سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک نے ا پنی معاون کے ساتھ معاشقے کی خبریں اور تصویریں سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔برطانیہ میں میٹ ہینکو ک کے معاشقے اور کورونا وبا کے دوران اپنی ماتحت کا بوسہ لینے اور کورونا ضوابط پر عمل نہ کرنے پر ہنگامہ برپا ہوا تھا ' اور ان سے استعفے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا تھا ۔
کورونا کی وبا کے خلاف برطانیہ کے فرنٹ مین، خاص طور پر ویکسین لگانے کی مہم میں پیش پیش ہینکوک نے وزیر اعظم بورس جانسن کو لکھے ایک خط میں اپنی معذرت کا اعادہ کرتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے لکھا کہ میں ان لوگوں کا مقروض ہوں جنہوں نے اس وبا کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں جبکہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں نیچا دکھایا ہے جس پرمیں شرمسار ہوں اور عوام سے معافی مانگتا ہوں۔
بیالیس سالہ میٹ ہینکاک کے جینا کولاڈ اینجیلو نامی خاتون سے افیئر کی خبریں گرم ہیں اور برطانوی اخبار ’دی سن‘ نے وزیر صحت کی ان کے ساتھ گلے لگتے ہوئے تصاویر شائع کیں جسے اخبار نے گرم جوش معانقہ قرار دیا۔سیکیورٹی کیمرے سے یہ تصاویر چھ مئی کو لی گئیں تھیں۔ تاہم ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ یہ جوڑا کورونا کی وبا کے دوران بھی دیگر کئی مواقعے پر گلے لگتے
دیکھا گیا ہے'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ