اداکارہ میرا نئی مشکل میں پڑگئیں ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

(فیصل آباد)پولیس نے اداکارہ میرا کی والدہ  کے خلاف چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کردیاہے۔تفصیلات کے مطاب قاداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری کی جانب سے دیا گیا ایک کروڑ روپے مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے پر فیصل آباد کے تھانے مدینہ ٹاؤن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ کے مطابق  شاہد محمود نے پرانے مراسم کی وجہ سے شفقت زہرہ کو 1 کروڑ روپے ادھاردیئے تھے۔ رقم کی واپسی کے لیے شفقت زہرہ نے شاہد محمود کو ایک کروڑ روپے مالیت کا چیک دے دیا۔شاہد محمود نے چیک کیا کرانے کے لئے گلبرگ لاہور کے ایک نجی بینک میں جمع کرایا،  تو چیک ڈس آنر ہو گیا۔جس پر شفقت زہرہ نے 15 روز میں رقم دینے کا وعدہ کیا۔شاہد محمود نے دوبارہ چیک فیصل آباد کے نجی بینک میں اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرایا،تو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک دوبارہ ڈس آنر ہو گیا۔میرا کی ماں  شفقت زہرہ نے رقم واپسی کے تقاضے پر شاہد محمود کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے رقم کی واپسی سے انکار کر دیا گیا۔پولیس نےشاہد محمود کی درخواست پر شفقت زہرہ کے خلاف پی پی سی کی دفعہ 489-ایف کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
یادرہے کہ چند ماہ قبل میراکی والدہ شفقت زہرہ نے مقدمہ کے مدعی شاہد محمود کے خلاف اپنے پلازے پر قبضے کا مقدمہ درج کروا  گیاتھااور سی سی پی او لاہور سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کی تھی'۔ 

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ