اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک حکومتی قانون سازی میں ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ اتحادی جماعت سے وضاحت لیں کہ کل حکومتی بزنس میں حکومتی اتحادی کیوں نہیں آئے؟ اتحادیوں کے نہ آنے پر اپوزیشن کی جانب سے بار بار کورم کی نشاندھی ہوتی رہی۔جس پر وزیراعظم نے طارق بشیر چیمہ سے استفسار کیا کہ ق لیگ کے ارکان اسمبلی اجلاس میں کیوں شریک نہیں ہوئے؟ جس پر طارق بشیر چیمہ نے جواب دیا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جارہے تو کیسے حکومتی بزنس کا حصہ بنیں۔وزیراعظم نے پوچھا کہ آپ کے کیا مطالبات ہیں؟ وزیر ہاوٴسنگ نے جواب دیا ہم اپنے مطالبات یہاں نہیں آپ کے ساتھ الگ ملاقات میں آپکو بتائیں گے'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ