اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(جے پور ) بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے تین ماہ سے لوہے کی 30 کلو وزنی زنجیروں سے بندھی خاتون کو آزاد کروالیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پرتاپ گڑھ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون کو گھر میں زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 40 سالہ خاتون کو ریسکیو کر لیا ہے۔خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر شرابی ہے اور اس کے ساتھ اکثر مار پیٹ کرتا رہتا ہے۔ تین ماہ قبل شوہر نے افیئر کا الزام لگایا اور بیٹے کے ساتھ مل کر خاتون کو لوہے کی زنجیروں سے باندھ دیا۔ خاتون تین ماہ تک زنجیروں سے بندھی رہی اور ظلم سہتی رہی۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر ظالم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے؛۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ