اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(ممبئی )بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راو¿ کی علیحدگی کی وجہ قرار دی جانے والی اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ کا بھی بیان سامنے آ ہے۔انہوں نے الزامات کی تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ ان خبروں نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی ہے کیونکہ اس طرح کے معاملات کا انہوں نے اتنے بڑے لیول پرپہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔اداکارہ نے کہاتھا کہ بہت سے لوگ جن سے ان کی آج تک کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی وہ بھی اس طرح کی باتیں لکھ رہے ہیں لیکن انہیں بالکل نہیں معلوم کہ سچائی کیا ہے، جب لوگ ایسی خبریں پڑھتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ میں اچھی انسان نہیں ہوں۔انہوں نے مزید کہا میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط سوچیں مگر اب میں نے ایسی باتوں کو میں نے نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے مگر اب بھی کبھی کبھی ایسی باتیں مجھے دکھ پہنچاتی ہیں؛۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ