کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید 108افراد جاں بحق ، تعداد 2465ہو گی ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 107افراد بحق ہو گئے جس کے بعد اموات 2463ہو گئیں،کورونا سے گذشتہ چوبیس گھٹنوں میں مزید 6397مریض سامنے آئے اور مجموعی تعداد 125933ہو گئی ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار344ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں 82ہزار 764مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 40 ہزار 247مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں،1787مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ47 ہزار382 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 890 ہو گئی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 46ہزار 828 مریض سامنے آئے جبکہ 776 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختو نخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 787ہو چکی ہے جبکہ اموات 632 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 7 ہزار 673 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 75 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 ہزار 236 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 62 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1 ہزار 30کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 536 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 10 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں,

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ