وزیراعظم تاریخ کا لیکچر ہمیں نہ دیا کریں، میرٹ کی بات کرنے والے آج کہا ہیں،' بتائیں کہ جہانگیر ترین۔ خواجہ آصف نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمداشرف ڈمیان





 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان تاریخ کا لیکچر ہمیں نہ دیا کریں، قوم کو آپ کی اصلیت کا پتا چل گیا ہے، میرٹ کی بات کرنیوالے بتائیں جہانگیر ترین باہر  کسے گیا ہے، اور کیوں بیٹھے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریر نہ ہوتی تو ہمیں بھی جواب نہ دینا پڑتا، وزیراعظم نے جس کتاب کا ریفرنس دیا، اس کو دوبارہ جا کر پڑھیں۔پچھلے دو سال میں آپ نے گنجائش چھوڑی ہے کہ اپوزیشن آپ سے تعاون کرے؟ رانا ثناءاللہ پر 20 کلو ہیروئن ڈالی گئی، جو کچھ وزیراعظم نے کیا ایسا ایس ایچ او کرتا ہے، جناب وزیراعظم بہت دیر ہو چکی پانی سر سے گزر چکا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن بننا بڑی بات نہیں لیکن زیادہ ووٹ لینا بڑی بات ہے، نام نہاد مسلم ممالک نے بھی بھارت کو ووٹ دیا، ہمیں حقائق کو دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فلو کا لیکچر دیتے رہے اور کہا گھبرانا نہیں ہے لیکن جو تباہی آئی ہے ان سے جان چھڑانا ہوگی، پاکستان کی آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم اگر ساتھیوں کی بات نہیں مانتے تو کسی سے ٹیوشن لیں جو ان کو معاشیات کا سبق دیں۔ اسمبلی میں آتے ہیں اور تقریر کر کے چلے جاتے ہیں، وزیراعظم کی فرمائشی تقریر تھی، یہ ہمارے ساتھ بھی مناظرہ کر لیں ہم مناظرہ کرنے کے لیے تیار ہیں،۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ